سندھ میں سگ گزیدگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،سندھ میں کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار آٹھ سال کی بچی دم توڑگئی ہے۔
بچی کو ویکسین درست اندازمیں نہیں لگائےجانےکاانکشاف ہوا ہے،ڈیڑھ ماہ قبل سانگھڑکےعلاقےجھول میں بچی کوکتےنےکاٹاتھا،متاثرہ بچی کو گزشتہ روزانڈس اسپتال کراچی میں پیلئی ایٹو کیئر پر رکھا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی آبائی گاوں ولی محمد کیریو میں تدفین کردی گئی،ورثا نے بتایا کہ ایک اور نو سال کے بچے کو بھی کتے نے کاٹا جو اس وقت کراچی میں زیر علاج ہے۔
صرف اسی ماہ کتے کے کاٹنے کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ سال سندھ میں ریبیز سے 21 افراد جاں بحق ہوئے،2025ء میں سندھ بھرمیں 60 ہزارسے زائد سگ گزیدگی کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔





















