ساؤتھ ایشین گیمز مارچ 2027 میں پاکستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے،ساؤتھ ایشین گیمزآئندہ سال 23 سے31 مارچ تک ہوں گے۔14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان ہی کے پاس رہے گی،تاشقند میں ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں ایونٹ کی تاریخیں فائنل کی گئیں۔
اجلاس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے شرکت کی،وفاقی سیکرٹری آٸی پی سی محی الدین وانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی
حکومتِ پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز کے کامیاب انعقاد کی یقین دہانی کروائی،14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں متعدد بار تبدیلی کی گئی ہے۔




















