نادرا نے پاکستان کے پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
نادرا کے تحت منعقد ہونے والے اس مقابلے میں طلبہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین ٹیموں کی صورت میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے کے دوران سائبر کمزوریوں کی نشاندہی اور سیکیورٹی تجزیہ کیا جائے گا ۔
نادرا حکام کے مطابق بَگ باؤنٹی چیلنج کے ذریعے جدید سائبر سیکیورٹی تربیت کو فروغ دیا جائے گا جبکہ قومی ڈیجیٹل شناختی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنا بھی اس اقدام کا اہم ہدف ہے۔
ملک بھر کی نادرا پارٹنر جامعات اور ادارے اس مقابلے میں شامل ہیں۔ علاقائی سطح کے مقابلے کل سے مختلف شہروں میں شروع ہوں گے، جن میں صوابی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔
مقابلے کی اختتامی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔






















