لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس اویس خالد 26 جنوری کو ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے اس معاملے پرپنجاب حکومت سے پہلےہی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے،درخواستیں شیخ امتیاز سمیت دیگر درخواستگزاروں کی جانب سے دائرکی گئی ہیں،جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ غیر قانونی ہے۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دیا جائے۔






















