وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے انڈونیشیا کے سفیر چندراوار سننتو کی ملاقات ہوئی جس دوران معدنیات اور تیل وگیس کی تلاش میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علی پرویزملک نے انڈونیشیا کو پاکستان منرلز فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نے کہا کہ انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کےمعدنی اور ایکسپلوریشن سیکٹرمیں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انڈونیشین کمپنیاں پاکستانی ایکسپلوریشن اور منرل کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرسکتی ہیں۔
انڈونیشین سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معدنی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ پرٹامینا کے تیل وگیس کی تلاش میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات موجود ہیں۔





















