بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور وزیر کھیل کے ساتھ اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں کھلاڑیوں سے بھارت جانے سے متعلق رائے لی جائے گی۔
آئی سی سی کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور وزیرکھیل کے ساتھ اجلاس طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نےبھارت نہ جانے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرکے بنگلادیش بورڈ کو حتمی فیصلے کےلیے جمعرات تک کی مہلت دی ہے۔ عبوری بنگلادیشی حکومت سکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار نہیں۔
آئی سی سی نے اب گیند بنگلادیش کے کورٹ میں ڈال دی ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت پر حتمی فیصلے کیلئے بنگلادیش کو ایک دن کی مہلت دی ہے۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلادیش، بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کیا جائے گا یہ ٹیم ممکنہ طور پر اسکاٹ لینڈ ہوسکتی ہے۔




















