بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے کہا ہے کہ اگر بنگلہ دیش ٹیم بھارت نہ گئی تو اس کی جگہ ایک سکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آج بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا، جس میں اس حساس معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو اپنی حکومت کو اس صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرے گی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کو بتا دیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت نہ ملی تو بنگلہ دیش کی جگہ متبادل ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ ممبرز کی میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعے ہوا، جس میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔




















