وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس دوران پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان تیل و گیس سمیت معدنیات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک اور جین میریٹ کی ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے جیولوجیکل سروے کی استعدادکار بڑھانے کیلئے چالیس کروڑ ڈالر معاونت کی پیشکش کی گئی علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کے شعبےمیں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ جیولوجیکل سرویزکے درمیان تعاون سے منرلز کے شعبے میں ترقی ہوگی۔ برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں اوگرا کی تنظیمِ نو کیلئے تشخیصی جائزے پر بھی غور کیا گیا۔





















