چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ ہم بالکل واضح ہیں فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، حکومت ایک ہاتھ سے ہاتھ ملائے اور دوسرے سے مکا مارے گی تو حالات بہتر نہیں ہونگے۔
اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے دوبارہ ملاقات کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ مصروف ہیں، بانی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر اور محمود خان اچکزئی پر اب بڑی ذمہ داری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں وہ موثر کردار ادا کریں گے۔۔ اپوزیشن لیڈرز کے نوٹیفکیشن کو اچھا اقدام سمجھتا ہوں۔ دونوں اپوزیشن لیڈرز نے اپنی تقاریر میں اچھے پیغامات دیئے، حکومت اگر ایک ہاتھ سے ہاتھ ملائے اور دوسرے سے مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، حکومت مکے مارے گی تو لوگ پھر احتجاج ہی کریں گے۔آٹھ فروری کو ہرصورت احتجاج کرینگے۔






















