موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے اسکول کھل گئے، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں۔ طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی تعطیلات دی گئیں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات تمام اسکول 19 جنوری سے دوبارہ کھل گئے، موسم اوردرجہ حرارت کا جائزہ لے کر اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نئے اوقات کار کے مطابق سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھل گئے، نئے تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔






















