یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ برطانیہ اور بیلجیم کی مشترکہ کارروائی میں مرکزی ملزمان کو ملک بدر کر دیا گیا۔
افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا مرکزی ملزم ذیشان بنگش برطانیہ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان اسمگلرز کا نیٹ ورک مہاجرین کو ایران، ترکیہ اور بالکان کے راستے فرانس اور بیلجیم پہنچانے میں ملوث تھا ۔
نیٹ ورک نے ہزاروں مہاجرین کو غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ منتقل کیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان اسمگلرز پناہ گزینوں کے جنسی استحصال، بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔ بیلجیم کی عدالت نے نیٹ ورک کے 23 ارکان کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی ہے۔





















