الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے تین معطل اراکین اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کردی ۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 28اراکین کی رکنیت معطل کررکھی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق بحال ہونے والوں میں جنرل نشست پر پی کے بیالیس ایبٹ آبادایک سے منتخب نذیراحمد عباسی اور پی کے چون مردان ایک کے زر شید خان شامل ہیں۔مخصوص نشست پر منتخب سید سونیا شاہ کی ممبر شپ بھی گوشوارے جمع کرانے پر بحال کردی گئی ۔
الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشورے بروقت جمع نہ کرنے پر کے پی اسمبلی کے اٹھائیس اراکین کی ممبر شپ معطل کی ۔جس میں چوبیس مرد اراکین اور چار خواتین شامل تھیں ۔اب مزید پچیس اراکین اسمبلی نے گوشوارے جمع کرانے ہیں اس وقت تک ان کی اسمبلی رکنیت معطل رہے گی ۔






















