پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے انٹرویو کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ریاست مدینہ کی بات نہیں کرنی چاہیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کے سابق شوہر خاورمانیکا کے انٹرویو پر ردعمل میں نواز شریف نے کہا کہ اس انٹرویو کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ریاست مدینہ کی بات نہیں کرنی چاہیے۔
صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟جس پر نواز شریف نے کہا جی دیکھا ہے جی۔
صحافی نےنواز شریف سے سوال کیا کہ خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو "دُر فٹے منہ" والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف نے یہ بھی سوال کیا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟
جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔