لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے پراسیکیوشن کودلائل دینے کی مہلت دیدی۔
منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرورچوہدری اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی جس کے دوران پراسیکیوشن نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سانحہ موٹروے کیس میں اہم پیشرفت
عدالت عالیہ نے دلائل دینے کی پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپیلوں پر سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
دونوں مجرموں کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔