سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف کی اپیلیں 21 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ اکیس نومبر کو اپیلوں پر سماعت کرینگے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ دو ہزار اکیس میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں ۔مجرموں کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جیل ٹرائل مکمل ہونے پر دونوں مجرموں کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔