چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق انسداد دہشت گردی اور سماجی استحکام میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
پاک افغان صورتحال پر چینی ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاک افغان تعلقات کو فروغ دینے کی حمایت کی، چین علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کا حامی ہے۔ دونوں ملکوں کو قریب لانے کیلئے چین تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔





















