صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کا موجودہ پارلیمانی سال 11 مارچ کو مکمل ہو رہا ہے،جبکہ آئینی تقاضے کے تحت 110 روزہ کارروائی پوری کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی سال میں 110 روز اجلاس کی تکمیل کے لیے ابھی 21 دن باقی ہیں۔ موجودہ اجلاس کو جاری رکھنے یا مزید توسیع دینےکا فیصلہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کرے گی،سینیٹ اجلاس کے دوران اہم قانون سازی ہوگی۔





















