پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز نےایگریکلچرفوڈ اینڈڈرگ اتھارٹی کاافتتاح کیا،اس دوران شہبازشریف اورمریم نواز نےمختلف حصوں کامعائنہ کیا،انھیں لیبارٹری کےحوالےسےبریفنگ دی گئی،پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچرفوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپنجاب ایگریکلچرفوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی کےقیام کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئےکہا خوراک اور زرعی ادویات کی نگرانی کیلئے ادارے کا قیام ضروری تھا،یہ خطےمیں سینٹر آف ایکسی لینس بنے گی،20 سال پہلے کراچی میں لیب آئی،دوست ملک نےگرانٹ دی لیکن ہم نے اس کودفن کئے رکھااگر انہیں پتا چل جائے کہ پاکستان میں گرانٹ کا بھی یہ حشرہوتا ہےتوان پرکیاگزرےگی۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا اتھارٹی کاقیام عوامی خدمت کامنہ بولتاثبوت ہے،پنجاب ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے،عوامی خدمت ہماراشعارہے،ادارےکےقیام پردلی خوشی ہے،زرعی ملک ہونےکےباوجودعالمی معیارکی ٹیسٹنگ لیب موجودنہ ہونالمحہ فکریہ تھا،سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کادائرہ 38اضلاع تک پھیلایاجارہاہےجدیدلیب نہ ہونےسےبرآمدکنندہ اورصارف دونوں نقصان اٹھارہےتھے۔
انہوں نے مزید کہا پنجاب ایگریکلچر،فوڈایں ڈڈرگ اتھارٹی10سال کی کٹھن محنت کاثمرہےادارےکاقیام ادارےمیں موجودہرفردکی محنت کےمرہون منت ہے،پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کاآغازہوچکا،میرٹ پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔





















