برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کوہٹانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
برطانوی میڈیا کےمطابق بجٹ کے بعد لیبر پارٹی میں لیڈر شپ کی تبدیلی کی مہم چلنے کا امکان ہے،وزیر داخلہ شبانہ محمود کو کئیراسٹارمر کےمتبادل کےطور پر دیکھا جارہا ہے۔
وزیرمملکت ویس اسٹریٹنگ بھی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں،ویس اسٹریٹنگ نے وزیرعظم کےخلاف لابنگ کی تردید کردی،سروےرپورٹس کے مطابق کیئر اسٹارمر کی مقبولیت مسلسل گر رہی ہے۔





















