تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امریکی صدر کی ثالثی میں طے پانے والا امن معاہدہ خطرے میں پڑگیا۔
خبرایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ تھائی حکام کے مطابق واشنگٹن کو فیصلے اور اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روزکمبوڈیا کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار تھائی فوجی زخمی ہوئے تھے جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔
جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ماہ ملائیشیا میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں طے پایا تھا۔ جس کے بعد دونوں ملکوں نے صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کیا تھا۔





















