ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق طیارہ آذربائیجان سے پرواز کرنے کے بعد جارجیا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق کارگو طیارے میں عملے کے 20ارکان سوار تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔





















