کراچی کے علاقے کلفٹن عبد اللہ شاہ غازی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار کے باہر فٹ پاتھ پر سو ئے افراد کے اوپر ایک نامعلوم گاڑی بے قابو ہو کر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
زخمیوں میں مدثر، شکیل، احد اور طاہر شامل ہیں،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار گاڑی سوار ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق احمد گھانچی نامی شخص گاڑی چلا رہا تھا،واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔





















