روس میں ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پچھلا حصہ چٹان سے ٹکرانے پر ہیلی کاپٹر بے قابو ہوگیا، کریش لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔
پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو دوبارہ قابو میں لانے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گھومتا ہوا رہائشی علاقے میں جا گرا، ہیلی کاپٹر گاؤں آچی سو کے قریب ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا، جس سے جہاز میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔





















