لاہور میں پولیو ٹیم پرحملہ کرنیوالی خاتون کو دو بیٹیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا
لاہورکوٹ لکھپت میں پولیوٹیم پرحملےمیں خاتون ورکرکےزخمی ہونےکے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون دوبیٹیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روزچندرائے روڈ پرپیش آیا،ملزمہ ثمینہ بی بی نےاپنی بیٹیوں کے ہمراہ پولیو ٹیم پرحملہ کیا تھا،اینٹ لگنے سے پولیو ورکر صباء تاج کا سر پھٹ گیا تھا،ملزمہ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،مزید کارروائی جاری ہے۔





















