سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقانون وانصاف کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک آج شام پانچ بجےتک ستائیسویں آئینی ترمیم کے بل کو حتمی شکل دیئے جانے کیلئے پرامید ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقانون وانصاف کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ارکان کی اکثریت کےمطابق ہی حتمی فیصلہ ہوگا،کمیٹی سےفائنل ہونے کے بعد بل ایوان میں پیش ہوگا وہاں بھی بحث ہوگی۔
فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا ہرجماعت کو اپنی تجاویزکمیٹی کو دینے کا حق حاصل ہے، پہلے بحث ہوگی اورتمام شقوں پررائے لی جائے گی پھرفیصلہ ہوگا،ایم کیو ایم اورمسلم لیگ ن کے بھی کچھ نئی تجاویزسامنے آئی ہیں۔





















