محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرمیں دفعہ144کےنفاذمیں7روزکی توسیع کردی،15نومبرتک دفعہ 144 کے نفاذمیں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق صوبےمیں ہرقسم کےاحتجاج،جلسے،جلوس،ریلیوں،دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی برقرار ہے،دفعہ144کےتحت4یازائدافرادکےعوامی مقامات پرجمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ترجمان کےمطابق پنجاب بھرمیں ہرقسم کےاسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائدکی گئی ہے،دفعہ 144کے تحت لاؤڈاسپیکرکےاستعمال پربھی مکمل پابندی ہے،پنجاب بھرمیں اشتعال انگیز،نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ موادکی اشاعت وتقسیم پرمکمل پابندی ہے،توسیع کافیصلہ امن وامان کےقیام،انسانی جانوں اوراملاک کےتحفظ کیلئےکیاگیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نےدہشت گردی اورامن عامہ کےخدشات کےپیش نظراحکامات جاری کیے،پابندی کااطلاق شادی کی تقریبات،جنازہ اورتدفین پرنہیں ہوگا،سرکاری فرائض کی انجام دہی پرموجودافسران واہلکاراورعدالتیں پابندی سےمستثنیٰ ہیں،لاؤڈاسپیکرصرف اذان اورجمعہ کےخطبہ کیلئےاستعمال کیےجاسکتےہیں۔
سیکیورٹی خطرات کےپیش نظرعوامی جلوس ودھرنادہشت گردوں کیلئےسافٹ ٹارگٹ ہوسکتاہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کافائدہ اٹھاکراپنےمذموم عزائم کی تکمیل کیلئےریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتےہیں۔






















