امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام ہوگئی،ایف بی آئی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایف بی آئی حکام کےمطابق ملزمان 2015 میں پیرس میں ہونے والے داعش کے حملے کی طرز پر حملے کی تیاری کررہےتھے،انکے قبضے سےمتعدد اے آر ففٹین رائفلز اور منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوگئیں، ملزمان ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزمان کومشی گن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا،جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو پندرہ برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔





















