سعودی عرب نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بلوچستان میں حملوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہل خانہ ، حکومت پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا دہشت گردی اور انتہاپسندانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، سرزمین کے تحفظ کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی حمایت کرتے ہیں ۔





















