پرتھ کی تیز وکٹوں پربھارتی بیٹنگ لائن کا پول کھل گیا۔
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو7 وکٹ سے ہرادیا۔آسٹریلیا نے ڈک ورتھ پر131رنزکا ہدف 21.1اوورز میں حاصل کرلیا۔
بھارت نے پہلے کھیل کر9وکٹ پر136رنزبنائے، ویرات کوہلی صفر، شرما 8، شبمن 10، شریاس ایئر 11 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔ اکشر پٹیل 31 اورکے ایل راہول 38 رنزبناکر نمایاں رہے۔ میچ بار بار بارش سے متاثرہونے پر 26 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بھارت نے 9 وکٹوں پر 136 رنزبنائے۔ ڈک ورتھ پر آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف ملا تھا۔
میچ کی پہلی ہی گیند پر اسپیڈ چیک مشین کی غلطی کے باعث اسٹارک کی گیند کو 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دکھادیا گیا۔ کیا یہ ون ڈے کی تیزگیند تھی ۔ کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر عام طور پر 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں تاہم اسپیڈو میٹر نے تکنیکی غلطی سے ان کی گیند کو 176 اعشاریہ 5 کلومیٹر دکھا دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے، شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161 اعشاریہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 100 اعشاریہ 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔ پاکستانی فاسٹ بولر کی تیز ترین گیند کا یہ ریکارڈ آج 22 برس بعد بھی برقرار ہے۔






















