حماس نے غیر مسلح ہونے کے معاملے کو قبل از وقت قرار دےدیا۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ حماس کا غیر مسلح ہونا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ عبوری انتظامیہ میں سیکیورٹی کی ذمہ داری حماس کے پاس ہے۔ جنگ بندی مذاکرات کے اگلے مرحلے میں اس پر بات ہوگی۔
دوسری جانب نیتن یاہو کے دفترسے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کو ہر حال میں غیر مسلح ہونا ہے۔ اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں۔ صیہونی فوج نے غزہ میں ایک گاڑی پر بمباری کی۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔






















