وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز نے فوری موثر جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو قعطا برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی فورسز چوکس ہیں اور افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے، افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔






















