ٹنڈو محمد خان کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 23 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ٹنڈو محمد خان کے نواحی گاؤں شفیع محمد لونڈ میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 23 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو احکام کے مطا بق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18سال کا مجیب الرحمان اور 20سال کا غلام حسین شامل ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق کھانے سے قبل کھیتوں میں کیڑے مار اسپرے کیا گیا تھا۔ اسی دوران قریبی جگہ پر مچھلی پکائی جارہی تھی۔ جب یہ مچھلی کھائی گئی تو سب کی حالت اچانک بگڑ گئی۔






















