کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی ، آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے شیڈز گر گئے جبکہ فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے ہی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیاہے تاہم مکمل قابو پانے میں وقت لگے گا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں، 1 اسنارکل اور 2 واٹر باؤوزرآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔






















