27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کر دیا گیاہے اور اب مسودے میں صدر مملکت سے متعلق اہم تجویز شامل کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو مدت صدارت ختم ہونے کے بعد بھی استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے ، صدر مملکت کی تاحیات گرفتاری کا کوئی عدالت آرڈر نہیں دے سکی گی ۔ مجوزہ آئینی ترمیم میں گورنرز کو عہدے رہتے ہوئے ہی استثنیٰ حاصل رہے گا۔
میڈیا کے ساتھ شیئر کئے گئے مسودے میں صدر سے متعلق آرٹیکل 248 میں ترمیم کی تجویز کا ذکر نہیں تھا، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کو دیئے گئے مسودے میں صدر مملکت سے متعلق تجویز شامل ہے ۔





















