پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائر اجزاء کے استعمال پر دو شادی ہال سیل کردیئے ، 549 ہالز کو ایک کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار کے جرمانے کیے گئے ، 1990 شادی ہالز کو اصلاحی نوٹس جاری کرتے ہوئے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دو ہزار سے زائد شادی ہالز اور مارکیوں کی چیکنگ کی گئی، چیکنگ کے دوران پانچ سو پچاس کلو سے زائد باسی خوراک، ایک سو تیس کلو ناقص مصالحہ جات اور ایک من سے زائد آئل تلف کردیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق کھانے کی تیاری میں زائد المیعاد اجزاء کے استعمال پر دو شادی ہالز کو سیل کردیا گیا جبکہ دیگر کو جرمانے کیے گئے ہیں ، شادی ہالز مالکان پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔






















