محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے صوبےمیں روسی فاختہ کے مشروط شکار کی اجازت دے دی ہے،آٹھ پرندوں سے زیادہ شکار پرفی پرندہ پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔
محکمہ جنگلی حیات کے اعلامیہ کےمطابق روسی فاختہ کے شکار کی فیس 25 روپیہ فی پرندہ ہوگی،جاری کردہ رہنما اصولوں کےمطابق شکاری لائسنس کے ساتھ 31 اکتوبر تک روسی فاختہ کا شکار صرف ہفتے میں تین دن جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو کرسکیں گے۔
اعلامیہ کےمطابق آٹھ پرندوں سے زیادہ شکار پرفی پرندہ 5 ہزار روپےجرمانہ کیا جائےگا،لائسنس یافتہ دنوں کےعلاوہ شکارکرنے والوں کےخلاف فوری کارروائی ہوگی،غیرقانونی شکارکرنےوالوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی،اسی طلوع آفتاب سے پہلے اورغروب کے بعد بھی شکار کی اجازت نہیں ہوگی۔






















