خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نے صوبے کی اقلیتی برادری کے لیے سرکاری نوکریوں میں مختص پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے صوبے کے تمام ماتحت اداروں کے منتظمین کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی، ضلع اور تحصیل کی سطح پر بھرتیوں میں اقلیتی برادری کو 5 فیصد کوٹہ دینے کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور نے گزشتہ ماہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو اس حوالے سے خط لکھا تھا۔
محکمہ اوقاف نے بھی اقلیتی برادری کے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کا ڈیٹا بھی طلب کیا ہے۔2013 کے بعد متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اس حوالے سے ستمبر کے آخر وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اہم اجلاس متوقع ہے۔






















