وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل نے حملہ کرکے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل نے حملہ کرکے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، اسرائیلی جارحیت سے امن کو کوششوں کو شدید دھچکا لگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر روکی جائے، غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا۔
اجلاس کے تناظر میں وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب اسلامی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی، مزید کہا کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ میں رکنیت معطل کی جائے۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی اقدام کو مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش قراردیا۔
وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہا، وزیراعظم نے نازک وقت میں امت مسلمہ کو متحد کرنے پر سعودی ولی عہد کی تعریف کی۔
شہباشریف نے پاکستان کی طرف سے سعودی ولی عہد کو مکمل سفارتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہازشریف نے کہا کہ دوحا اجلاس اس بات ثبوت ہے امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہم آواز ہیں۔






















