وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا نے تحریک انصاف میں گروپ بندی کا اعتراف کر لیا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والوں کے اپنے مفادات اور اپنے ایجنڈے ہیں۔ کس نے پارٹی کیلئے کیا تیر مارے سب جانتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ سب سے زیادہ نقصان مجھے اور میرے صوبے کو ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین گنڈا پور ملا ہوا ہے۔ میں نہ کسی سے ملا ہوا ہوں نہ کبھی کوئی سازش کی ہے ۔ 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ ہو رہا ہے۔ سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ۔ جو واقعی انقلاب لانا چاہتا ہےوہ باہر نکلے۔ واضح کر دیتا ہوں میں اپنی سیاست کیلئے لوگوں کے بچے نہیں مرواؤں گا۔






















