سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل) نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کوسردیوں میں گیس سپلائی کی یقینی دہانی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل سے اپٹما کے ایک وفد نےملاقات میں کی ، وفد میں سینئرچیئرمین اسد شفیع، وائس چیئرمین احمد شفیع، سابق چیئرمین عادل بشیر، عامر شیخ اور سیکرٹری جنرل اپٹما رضا باقر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ایم ڈی سوئی گیس نے ملکی زرمبادلہ میں اضافے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سسٹم گیس اور آر ایل این جی کو ملا کر حاصل کرنے والے انڈسٹریل یونٹس کو ففٹی ففٹی کی اوسط سے بل چارج کیا جائے گا، جن یونٹس نے گیس کنکشن نہیں لیا وہ اپلائی کر سکتے ہیں تاہم ان کے لئے ٹیرف اور لوڈ بڑھانے کے لئے وزارت پٹرولیم سے وضاحت لے کر انڈسٹری کو آگاہ کیا جائے گا۔
عامر طفیل نے مزید وضاحت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا اولین ترجیح ہو گی جبکہ انڈسٹری کو آر ایل این جی فراہم کی جائے گی اور آر ایل این جی ٹیرف ہی وصول کیا جائے گا۔