روس یوکرین جنگ میں پہلی بار نیٹو کا ممبر ملک زد میں آگیا۔
خبرایجنسی کے مطابق 8 غیرملکی ڈرونز پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے۔ جرمن دفاعی نظام نے تمام ڈرونز مار گرائے۔ پولینڈ کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گرائے گئے تمام ڈرونز روسی ساختہ تھے۔
بیلا روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق روس اور یوکرین کی لڑائی میں شامل چند ڈرونز راستہ بھول گئے تھے۔ چند ڈرونز بیلا روس کی فوج نے مار گرائے۔ باقی پولینڈ کی حدود میں داخل ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے ہوائی اڈوں کی پروازیں کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔





















