سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔
پروگرام سماء ڈیبیٹ ود افتخار احمد میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا کہ یہ ترمیم آنی ہی نہیں چاہئے تھی۔ صوبوں کا حق کم کرنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے۔۔ این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کا شیئربڑھایا تو جاسکتاہے۔ اس میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو دیئےگئے اختیارات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے لیے 11 اراکین خریدے گئے تھے، 26 ویں ترمیم کے وقت حکومت35 نکات سے دستبردار ہوگئی تھی۔ مولانافضل الرحمان نے ملکی سیاست میں نومبرکے مہینے کو ہنگامہ خیز قرار دیا۔






















