غیرقانونی بارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سیکورٹی فورسزکی فائرنگ سے 6افغان تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً120افغان تارکین پرگولیاں چلائیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ایرانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان میں40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال منتقل کیے گئے کئی افغان تارکین وطن کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کے حوالے سے نہ توایرانی حکام، نہ ہی افغانستان نےکوئی بیان جاری ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایرانی سرحدی علاقے میں300 سے زائدافغان تارکین وطن پرفائرنگ کی گئی تھی۔





















