امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف لگائیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اس موضوع پر یورپی حکام سے گفتگو کی اور یورپی یونین پر زور کہ وہ چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف لگائیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے یہ اقدام ضروری ہے، امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکا سخت اقدامات کر رہا ہے، یورپ کو بھی آگے بڑھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکا نے پہلے ہی بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا رکھا ہے جس سے کل ڈیوٹیز 50 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔





















