نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی ہٹادی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق نیپال کے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نے پابندی ہٹانے کی تصدیق کردی۔ پرتشدد مظاہروں میں اب تک 19افراد ہلاک ہو چکے۔
واضح رہے کہ نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاج پرتشدد مظاہروں میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کو آگ لگا دی جبکہ کھٹمنڈو میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے صورتحال کو قابو کرنے کیلئے فوج تعینات کر دی گئی۔
دارالحکومت کھٹمنڈو میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جس کے بعد گیٹ کو آگ لگا دی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں سے زائد زخمی ہوگئے۔
نیپالی حکومت نے کرپشن کے خلاف عوامی ردعمل کو روکنے کیلئے فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے۔





















