مقبوضہ بیت المقدس میں دو حملہ آوروں نے غیر قانونی یہودی آبادکاروں پر فائر کھول دیا۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کو تعلق فلسطین کے مغربی کنارے سے تھا۔ اُدھر غزہ میں صیہونی فوج نے ایک اور رہائشی عمارت کو بارود سے اڑا دیا۔ 24 گھنٹے میں مزید65 شہادتیں ہوئیں۔
اسپین کے وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکرز پر پابندی عائد کردی۔ وہ ہسپانوی بندرگاہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اسرائیلی کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کیلئے بل لانے کا بھی اعلان کردیا۔
میکسیکو میں میوزک کنسرٹ کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار شرکا نے فری فلسطین کے نعرے لگا دیے۔





















