انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ ک بدترین شکست سے دوچار کردیا۔
دی روز باؤل ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 414 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
یہ میچ ہیری بروک کی قیادت میں کھیلا گیا جو کہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ تھا کیونکہ انگلینڈ ابتدائی 2 میچ ہار چکا تھا۔ جنوبی افریقا نے تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اترسکے۔






















