وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بلند ترین سطح پرہوگا،8 لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنالی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں نو ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بلند ترین سطح پر ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ساڑھے 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔ بارش آئے یا سیلاب عوام کی مدد کے لیے سب سے آگے ہوں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچے کے لوگ انخلا کےعمل میں تعاون نہیں کررہے، کراچی اوردیگر اضلاع میں بارشوں سے نمٹنے کوتیارہیں، امید ہے جو خدشات ہیں، صورتحال ویسی نہیں ہوگی، ہمیں موجودہ صورتحال میں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی۔






















