چونیاں میں دوران ڈکیتی انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی ناصر پہلوان کو قتل کردیا گیا۔
تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیش جاری ہے۔ مقتول کبڈی میچ کھیل کرواپس آرہا تھا کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ناصر پہلوان سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا۔ مقتول کے بھائی کے مطابق ناصر انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھا۔






















