آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ گریڈ 21 کےمحمد طاہر کو نیا آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔
محمد طاہر خیبرپختونخوا میں خدمات انجام دے رہے تھے . یہ تقرری فوری طور پر اور اگلے احکامات تک نافذالعمل رہے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معظم جاہ انصاری کے تبادلے اور محمد طاہر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔






















